Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

شیخوپورہ،سریانوالہ کے قریب سکول وین ٹرین کی زدمیں آگئی، دو طلبہ جاں بحق.

شیخو پورہ: شیخو پورہ میں سریانوالہ کے نزدیک سکول وین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دو طالبات جاں بحق جبکہ 10 بچے زخمی ہو گئے ۔ نجی ٹی ...

شیخو پورہ: شیخو پورہ میں سریانوالہ کے نزدیک سکول وین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دو طالبات جاں بحق جبکہ 10 بچے زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول وین طلبہ کو لے کر سکول جا رہی تھی ۔ وین جیسے ہی ریلوے لائنوں پر پہنچی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئی ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ مقامی لوگوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
حادثے میں ایک طالبعلم اور ایک طالبہ جاں بحق ہوئے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں ریسکیو 1122اور دیگر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
ہولناک حادثے میں ہلاک ہونے والی طالبہ کی لاش اور زخمی ہونے والے طلباء کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طلباء و طالبات کی وین چارچک رسالہ سے شیخوپورہ جارہی تھی کہ خوفناک حآدثے کا شکار ہوگئی۔