Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر کو حادثہ، انڈین فضائیہ نے جنرل بپن راوت سمیت تمام 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد کو لے جانے والا ملٹری ہیلی کاپٹر Mi-17V5 ...

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد کو لے جانے والا ملٹری ہیلی کاپٹر Mi-17V5 صوبہ تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا۔ہیلی کاپٹر حادثے میں تمام 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے ۔

ملٹری ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے کونور میں گر کر تباہ ہوا جس میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت سمیت محکمہ دفاع کے سینئر حکام سوار تھے ۔بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔جنرل بپن راوت کے علاوہ ہیلی کاپٹر میں ان کی اہلیہ مسز مدھو لیکا راوت سمیت بریگیڈیئرایل ایس لڈر،لیفٹیننٹ کرنل ہرجندرسنگھ ،نائیک گرسیوک سنگھ،نائیک جتندرکمار،لانس نائیک ویوک کمار ،لانس نائیک بی سائی تیجا اورحوالدار ستپال سوار تھے۔

جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر دینے کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔بھارتی فضائیہ نے تصدیق کر تے ہوئے کہاہے کہ جنرل بپن راوت اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے ، وہ آج صبح دہلی سے سلور پہنچے تھے ،ہیلی کاپٹر کو حادثہ آرمی یبس سلور سے اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر کے بعد نلگریس میں پیش آیا، وہ سلور سے ویلنگٹن ڈیفنس اسٹبلشمنٹ جارہے تھے۔