Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد کرنے والی شیخ دانش کی بیٹی کو گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد میں با اثر کاروباری شخصیت شیخ دانش کے خاندان نے شادی سے انکار پرلڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈ یا پر گردش کر...


فیصل آباد میں با اثر کاروباری شخصیت شیخ دانش کے خاندان نے شادی سے انکار پرلڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈ یا پر گردش کرنے کے بعد شیخ دانش کی بیٹی انا علی سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ساتھ ہی لڑکی کی بھنویں اور بال کاٹ کر جوتے جاٹنے پر مجبور کیا گیا،اس دوران انا علی بھی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ۔
لڑکی کا کہنا ہےکہ اس کی سہیلی کا باپ شادی پر زوردے رہا تھا، انکار پر تشدد کیا، سرکے بال،بھنویں کاٹ دیں اور جوتے چاٹنے پر مجبورکیا۔ لڑکی کے بیان کے مطابق جنسی ہراساں بھی کیا گیا اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں ۔