Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے...

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری ریلیف اور بحالی کی کاوشوں سے آگاہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے 37 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر متاثرہ گھرانے کو 25 ہزار روپے نقد دیں گے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ سیلاب سے سینکڑوں لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں، ہزاروں افراد زخمی ہیں جب کہ انفرا اسٹرکچر کو بھی بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلابی ریلوں اور بارشوں نے ملک میں تباہی مچائی ہے، صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے، آج مزید طوفانی بارشیں ہوئی ہیں، ہمارے فوجی افسران نے بھی خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔