Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش، عبوری ضمانت منظور

جج کو دھمکی دینے کے مقدمے میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے. جمعرات کو عد...

جج کو دھمکی دینے کے مقدمے میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے.
جمعرات کو عدالت میں پیش ہونے کے بعد عمران خان کے وکیل نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر دلائل دیے.
وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ پڑھ کر بتایا کہ تقریر میں کہا شرم کرو.
بابر اعوان کے مطابق شرم کرو کوئی توہین نہیں، یہ معمول کے مطابق استعمال کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس لفظ پر دہشت گردی کا مقدمہ بنتا ہے تو کئی وزراء پر بھی ہو جائے گا.

وکیل نے بتایا کہ ہم معمول میں کہتے ہیں شرم کرو، زیادتی نہ کرو، کہا گیا ہم کارروائی کریں گے.

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کارروائی کرنے کا کہا ہے جان سے مارنے کی دھمکی نہیں دی.

عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض یکم ستمبر تک ضمانت منظور کی.