Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور: اڑھائی سالہ بچی مبینہ زیادتی کےبعد قتل، لاش کھیتوں سے برآمد

 پسرور میں درندہ صفت اوباش نے اڑھائی سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا، لاش 5 روز بعد کھیتوں سے برآمد ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اڑھ...

 پسرور میں درندہ صفت اوباش نے اڑھائی سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا، لاش 5 روز بعد کھیتوں سے برآمد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اڑھائی سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا دلخراش واقعہ پسرور کے نواحی گاؤں سرائے شاہ فتح میں پیش آیا جہاں اپنے ننھیال آئی ہوئی معصوم بچی جنت فاطمہ عید کے روز گھر سے چیز لینے کیلئے نکلی اور لاپتہ ہو گئی۔

پولیس نے والدین کی درخواست پر تفتیش کا آغاز کیا تو لاش قریبی گندم کے کھیتوں سے برآمد ہو گئی، پولیس نے ڈرون کیمرے کی مدد سے لاش برآمد کی، لاش قبضہ میں لیکر ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق جنت فاطمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اڑھائی سالہ بچی جنت فاطمہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے، مریم نواز نے غمزدہ والدین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جنت فاطمہ کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔