Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ٹیکس نادہندگان کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ:ایف بی آر

ٹیکس نادہندگان کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ:ایف بی آر  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر سے تقریباً ایسے پانچ لاکھ افراد کی ...

ٹیکس نادہندگان کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ:ایف بی آر

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر سے تقریباً ایسے پانچ لاکھ افراد کی موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہیں کر رہے ہیں۔ 

ٹیکس حکام کے مطابق ’اس عمل کا آغاز گذشتہ برس نومبر میں اس وقت شروع کیا گیا تھا جب 18 لاکھ ٹیکس نادہندگان کو حتمی نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

ایف بی آر نے موبائل سمز بند کرنے کے لیے پی ٹی اے کے ساتھ مل کر میکنزم تیار کیا ہے (فائل فوٹو: آئی سٹاک)

پاکستان میں 2022 میں ایک قانون کے ذریعے ایف بی آر حکام کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ نہ صرف کسی بھی ٹیکس نادہندہ کا موبائل یا سِم بند کر سکتے ہیں بلکہ اُن کے بجلی اور گیس کے کنکشن کی بھی منقطع کر سکتے ہیں۔

اس اختیار کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ملک بھر کے ٹیکس نادہندگان کا بڑے پیمانے پر ڈیٹا اکٹھا کر کے اس قانون کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔

ایف بی آر لاہور کے ریجنل آفس کے ڈپٹی کمشنر علی حسن نے اُردو نیوز کو بتایا کہ ’یہ ڈیٹا گذشتہ ایک سال سے اکٹھا کیا جا رہا تھا کیونکہ ایف بی آر کے پاس کئی ذرائع سے معلومات پہنچ رہی ہوتی ہیں۔‘

 ان کے مطابق ’ان ذرائع میں بینک سرِفہرست ہیں، تو ایسے افراد کو سنگل آؤٹ کیا گیا ہے جو ٹیکس نیٹ میں ہونے کے باوجود اپنے ریٹرنز جمع نہیں کروا رہے۔‘

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ’ایسے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان میں زیادہ تر چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر ہیں۔‘

ایف بی آر لاہور کے ریجنل آفس کے ڈپٹی کمشنر علی حسن کہتے ہیں کہ ’یہ ڈیٹا ملک کے طول و عرض سے اکٹھا کیا گیا ہے۔ ایسے افراد کی تعداد تقریباً 18 لاکھ بنتی ہے جو ٹیکس جمع نہیں کروا رہے۔‘

حکام ایف بی آر کے مطابق ’انکم ٹیکس قانون کے آرٹیکل 114 بی کے تحت ایسے تمام افراد کو قانونی نوٹس کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اُن کے موبائل فون سمز اور بجلی کے کنکشن کاٹے جائیں گے۔‘

معلومات کے مطابق موبائل سمز بند کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ مل کر میکنزم تیار کیا گیا ہے۔ 

اس میں ابتدائی طور پر پانچ لاکھ افراد کی سِمز بند کی جائیں گی جس کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو جائے گا۔ یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کروانے والوں کے موبائل فونز کی سِمز بند کی جائیں گی۔