Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

مقدمات دیگر ججز سُنیں، عمران خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر عدم اعتماد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ایک درخواست میں عمر...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ایک درخواست میں عمران خان نے استدعا کی ہے توشہ خانہ سے متعلق تمام کیسز کسی دوسرے بینچ کو سماعت کے لیے منتقل کیے جائیں۔

عمران خان نے وکیل کے ذریعے چیف جسٹس کو بتایا ہے کہ وہ غیرجانبدار نہیں رہے اس لیے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے مقدمات دیگر بینچز کو منتقل کرنا انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہو گا۔

عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اِس بینچ سے انصاف نہیں ملے گا۔ استدعا ہے کہ چیف جسٹس چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرلیں اور کیس دوسری عدالت کو منتقل کردیں۔

سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب ‏عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج 10 مقدمات کے معاملے میں چیف کمشنر نے ضلعی کچہری میں مقرر سماعتوں کو جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردیا اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

عمران خان سیکیورٹی خدشات کے ایک روز کے لیے عدالت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔