Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی، صدر علوی نے بل پارلیمان کو واپس بھیج دیا

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے صدر عارف علوی نے پارلیمان سے منظور کیے گئے ایک قانون کو دستخط کیے بغیر واپس نظرِثانی کے لیے بھیج د...

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے صدر عارف علوی نے پارلیمان سے منظور کیے گئے ایک قانون کو دستخط کیے بغیر واپس نظرِثانی کے لیے بھیج دیا ہے۔

سنیچر کو سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھجوا تے ہوئے صدر علوی نے کہا ہے کہ بظاہر یہ قانون سازی کر کے پارلیمان اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔

صدر کے پاس بھیجا گیا بِل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے سوموٹو اختیارات سے متعلق تھا۔

اگر اس بِل پر صدر دستخط نہیں کرتے تب بھی یہ قانون بن جائے گا.

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق

صدر ِپاکستان نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے۔ بل قانونی طور پر مصنوعی اور ناکافی (colourable legislation) ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

صدر کے مطابق:

میرے خیال میں اس بل کی درستگی کے بارے میں جانچ پڑتال پورا کرنے کیلئے دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس کرنا مناسب ہے۔ آئین سپریم کورٹ کو اپیلی ، ایڈوائزری ، ریویو اور ابتدائی اختیار سماعت سے نوازتا ہے۔