Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

جواب عرض ہے

جواب عرض ہے مختلف خبروں اور بیانات پر میرے تبصروں پر مبنی طنزیہ و مزاحیہ کالم۔۔ ٭۔  خوشحالی کا دور جلد واپس آئے گا (وزیراعظم شہباز شریف) ...

جواب عرض ہے

مختلف خبروں اور بیانات پر میرے تبصروں پر مبنی طنزیہ و مزاحیہ کالم۔۔
٭۔  خوشحالی کا دور جلد واپس آئے گا (وزیراعظم شہباز شریف)
O۔ آپ کہیں عمران خان کے دور کی واپسی کی بات تو نہیں کر رہے ۔۔
٭۔  پاکستان کا کھویا ہوا تشخص واپس لائیں گے ( صدر زرداری)
O۔ جبکہ لوٹی ہوئی دولت کبھی واپس نہیں لائیں گے ۔۔
٭۔  چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے (وزیر داخلہ محسن نقوی)
O۔ جبکہ پاکستانی شہریوں کا تحفظ ان کی اپنی ذمہ داری ہے ۔۔
٭۔  پنجاب میں کرپٹ افسروں کا خاتمہ کریں گے (وزیراعلی مریم نواز شریف)
O۔ یعنی کہ چور چوروں کے ہاتھ کاٹیں گے ؟ ۔۔
٭۔  پی ٹی آئی میں آستین کے سانپ موجود ہیں (شیر افضل مروت)
O۔ میں کسی کو نظر نہیں آتا اس میں میرا کیا قصور ہے ۔۔
٭۔  پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کر دیا (ایک خبر)
O۔ لہٰذا کچھ سیاستدانوں کی اب خیر نہیں ۔۔
٭۔  انصاف نہیں کر سکتے تو عدالتیں بند کر دیں (ایک خاتون کی سندھ ہائی کورٹ کے باہر دہائی)
O۔ عدالتیں بندہوگئیں بے چارے انصاف نہ کرنے والے کدھر جائیں گے ؟ ۔۔
٭۔  توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے نواز شریف کو کلین چٹ دے دی (ایک خبر )
O۔ اب نواز شریف پریشان ہیں اس کلین چٹ کو میں گندہ کیسے کروں ۔۔
٭۔  ارکان اسمبلی روٹی نان کی قیمتوں پر نظر رکھیں (مریم نواز شریف)
O۔ اور اگر کہیں روٹی نان کی زیادہ قیمت وصول ہو رہی ہو اس میں اپنا حصہ رکھیں ۔۔
٭۔  جس ہار کو بیچنے پر سزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس ہے (ترجمان بشری بی بی)
O۔ یہ یار اب ہم دوبارہ اقتدار میں آ کر بیچیں گے ۔۔
٭۔  سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا (ایک خبر )
O۔ چلیں جاگنے کی قیمتوں میں تو نہیں ہوا ناں ۔۔
٭۔  کچے کے ڈاکوؤں کو ختم کر کے دم لیں گے (آئی جی سندھ غلام نبی میمن)
O۔ اگر میرے سندھ کے ”پکے کے ڈاکوؤں“ نے مجھے اس کی اجازت دی تو ۔۔
٭۔  ججوں کو خطوط بھجوانے والوں کے نام نادرہ کو بھجوا دئیے (پولیس رپورٹ )
O۔ اور ساتھ ہی نادرہ سے کہہ بھی دیا ہمیں ان ناموں سے کوئی غرض نہیں ۔۔
٭۔ منشیات کے ملزموں کی گرفتاری کے وقت پنجاب پولیس ان کی وڈیوز بنائے (لاہور ہائی کورٹ )
O۔ اور وڈیو بناتے ہوئے پنجاب پولیس کے پاس اپنی منشیات ہونا لازمی ہے ۔۔
٭۔  بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے (وزیر دفاع خواجہ آصف)
O۔ اور اس کے لئے بیگم ریحانہ ڈار سے مدد لیں گے ۔۔
٭۔  تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو ختم ہو چکی ہے (عظمیٰ بخاری)
O۔ اس طرح کے خواب مجھے اس وقت تک آتے رہیں گے جب تک اپنی جماعت بدل روایت کے مطابق میں تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو جاتی ۔۔
٭۔  قاضی فائز عیسی کسی ڈیل کا حصہ نہیں بن سکتے (رانا ثناء اللہ)
O۔ کیوں ، وہ جج نہیں ہیں کیا ؟۔۔
٭۔  ڈیل ہوتی تو عمران خان اڑھائی سو دن جیل میں نہ رہتے (راہنما پی ٹی آئی علی محمد خان )
O۔ یہ بھی توہو سکتا ہے وہ کسی ڈیل کے نتیجے میں ہی جیل میںہوں ۔
٭۔  سعودی وفد کی آمد سے پاکستان میں لوگوں کا سرمایہ کاری میں اعتماد بڑہے گا (وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ )
O۔ جو ہماری آمد سے کافی حد تک کم ہوگیا تھا ۔۔
٭۔  مریم نواز شریف آٹھ سو روپے کا سوٹ پہن لیتی ہیں (عظمی بخاری )
O۔ اور یہ آٹھ سو روپے بھی وہ کسی سے ادھار لیتی ہیں ۔۔
٭۔  آرمی چیف قومی کرکٹرز کو عشائیہ دیں گے (ایک خبر )
O۔ اور اس کے بعد وہ بہاولنگر میں تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس ملازمین کو بھی عشائیہ دیں گے ۔۔
٭۔  الیکشن پروسس پر کوئی بھی پارٹی خوش نہیں (وفاقی وزیر مصدق حسین )
O۔ حتی کہ وہ پارٹی بھی خوش نہیں جو لوگوں کو جتواتی و ہرواتی ہے ۔
٭۔  سوشل میڈیا پر برین واشنگ روکیں گے (وزیراعلی مریم نواز شریف)
O۔ بی بی پہلے وہ کام کر لیں جو آپ کے بس میں ہیں ۔
٭۔  آصفہ بھٹو کو ”خاتون اول“ کا درجہ مل گیا (ایک خبر )
O۔ حالانکہ حق یہ بلاول بھٹو زرداری کا تھا۔۔
٭۔  اسٹیبلشمنٹ مداخلت بند کر دے ( لطیف کھوسہ)
O۔ کیونکہ میں اب الیکشن جیت چکا ہوں ۔۔
٭۔  قاضی فائز عیسی نے ہمیں انصاف نہیں دیا (وکیل پی ٹی آئی )
O۔ یہ کم انصاف ہے کہ آپ کو نہیں دیا تو کسی کو بھی نہیں دیا ؟ ۔۔
٭۔  پنجاب میں روٹی کی قیمتوں میں کمی محض دیکھاوا ہے (بیرسٹر سیف پی ٹی آئی )
O۔ دکھ یہ ہے یہ دکھاواہم کیوں نہیں دکھا سکے ۔۔
٭۔  پارلیمینٹ میں ہنگامہ کرنے والوں سے ملک دشمن سلوک ہونا چاہئے (خواجہ آصف)
O۔ فارم 45 کے مطابق ہونا چاہئے یا فارم 47 کے مطابق ہونا چاہئے ۔۔
٭۔  وقت کم ہے سیاسی بحران سے نکلنا ہوگا (صدر زرداری)
O۔ اس کے لئے پہلے آپ کو ایوان صدر سے نکلنا ہوگا ۔۔
٭۔  نواز شریف کہتے ہیں ہمیں ہمسائے سے نہیں لڑنا چاہئے ( وزیراعلی مریم نواز شریف )
O۔ اور اگر ہمسایہ عمران خان ہو تو ۔۔
٭۔  معشیت کی بحالی کیلئے سب کو اپنا حصہ ڈالناہوگا ( زرداری )
O۔ چاہے پْرانے وقتوں کے حساب سے کوئی ”ٹین پرسینٹ“ ہی کیوں نہ ڈالے ۔۔
٭۔  ہم آصف زرداری کو صدر نہیں مانتے (بیرسٹر گوہر علی خان)
O۔ حالانکہ ہمارے ماننے نہ ماننے سے فرق کوئی نہیں پڑتا ۔
٭۔  ملک میں سرمایہ کاری پاکستان کے دْشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی (وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ )
O۔ ہضم انہیں نہیںہو رہی ، کھٹے کھٹے ڈکار مجھے آئی جا رہے ہیں ۔۔
٭۔  سکھ مہمانوں کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے (مریم نواز شریف )
O۔ مگر شرط یہ ہے کسی سکھ مہمان کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہونا چاہئے ۔۔
٭۔  اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں کی سوچ نے پاکستان کو غریب بنا رکھا ہے ( صدر زرداری)
O۔ اور ان ہی بابوؤں نے ہمیں امیر بنا رکھا ہے ۔۔
٭۔  اسحاق ڈار کی سابقہ وزارت خزانہ سے ذہنی وابستگی آج بھی موجود ہے ( ایک رپورٹ )
O۔ چھٹتی نہیں ہے ظالم منہ سے کسی کی لگی ہوئی ۔۔
٭۔  مولانا فضل الرحمان ڈیل کے لئے اپنا ریٹ لگوا رہے ہیں (وزیراعلیٰ کے پی کے گنڈاپور )
O۔ انہیں کرنے دیں اپنے والا کام ، اب وہ آپ والا کام تو کر نہیں سکتے ۔۔
٭۔  ذہنی امراض کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم جلد چلائی جائے گی ( مریم اورنگ زیب )
O۔ جس کے بعد عوام ہمارے ذہنی امراض کا فوراً سراغ لگا لیا کریں گے ۔۔

The post جواب عرض ہے appeared first on Naibaat.