Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وز...

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا۔

اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دی۔

اس ضمن میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری فوری طور پر ہوگی۔

وزیر خارجہ اس وقت وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔