Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اس عمر میں زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے: عمران خان کے وکیل کی دلیل

عدالت میں پیش ہونے سے بار بار استثنا حاصل کرنے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ اس عمر می...

عدالت میں پیش ہونے سے بار بار استثنا حاصل کرنے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ اس عمر میں زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے.

بدھ کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل جج سینٹرل کو 22 فروری تک عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا۔

اس کیس میں عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آج ساڑھے تین بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ہائیکورٹ کو بتایا کہ عمران خان نے ’17اکتوبر کو عبوری ضمانت حاصل کی گئی، وزیر آباد کا واقعہ 3 نومبر کو ہوا۔ واقعہ کے بعد چھ بار اور واقعے سے پہلے دو بار استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔‘

جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل کی دلیل پر کہا کہ ’70سال کو آپ ایڈوانس ایج کہتے ہیں؟‘ وکیل نے کہا کہ ’جی سر ! اس عمر میں زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی عدالتوں کے روبرو پیش ہونے سے نہیں ہچکچائے۔ اب میڈیکل گراؤنڈز سب کے سامنے ہیں اور حقائق پر مبنی ہیں۔

دوسری جانب بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی.

عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان آج تک عبوری ضمانت پر تھے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیے تھے کہ عمران خان آج بھی پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کر دی جائے گی۔

تاہم عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی۔

اس سے قبل عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کی تھی۔