Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے

سیالکوٹ: پاکستان کے قومی شاعر اور مفّکر اسلام علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔ علامہ اقبال کو...

سیالکوٹ: پاکستان کے قومی شاعر اور مفّکر اسلام علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔

علامہ اقبال کو اپنی قوم سے بچھڑے 86 برس ہو چکے ہیں مگر ان کی تعلیمات آج بھی پاکستانیوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ علامہ اقبال وہ شخصیت ہیں جنہیں تا قیامت سنہری الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔

علامہ محمد اقبال ہی وہ انمول شخصیت ہیں جنہوں نے تصوّر پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں کی جدو جہد آزادی  کو پہلی دفعہ باقاعدہ شکل میں پیش کیا۔ انہیں عالم اسلام کے ایک معروف شاعر، فلسفی اور مفّکر کی حیثیت سے بھی پہچانا جاتا ہے۔اقبال نے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لئے نسلی و فرقہ وارانہ تفریق کو بالائے طاق رکھ کر باہم متحد ہونے کی تلقین کی۔
علامہ اقبال 9نومبر 1877کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم سیالکوٹ سے ہی حاصل کی ،ایف اے کے بعد مزید تعلیم کیلئے لاہور آگئے اور گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔شاعر مشرق کا تعلیم کے ساتھ شاعری کا سلسلہ بھی چلتا رہا،علامہ اقبال کی مشہورتصانیف میں شکوہ، جواب شکوہ، جاوید نامہ، بانگ درا، پیام مشرق اور ضرب کلیم شامل ہیں۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں جہاں فلسفہ خودی کا پرچار کیا وہیں مرد مومن کی خصوصیات بھی امت مسلمہ کو باور کروائیں ،علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے بڑا کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930میں الہٰ آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا، یہی نظریہ پاکستان بعد میں قیام پاکستان کی بنیاد بنا۔حکیم الامت 21اپریل1938کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،آپ بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپردخاک ہیں۔

بحیثیتِ قوم ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا چاہیے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔