Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

عثمان بزدار کے سابق مشیر زراعت کی رہائش گاہ پر چھاپہ، 15 کروڑ برآمد

 پنجاب کےمحکمہ اینٹی کرپشن نے دعوی کیا ہے کہ ’سابق وزیراعلٰی عثمان بزدار کی حکومت کے سابق مشیر زراعت عبدالحئی دستی کی رہائش گاہ سے 15 کروڑ ر...

 پنجاب کےمحکمہ اینٹی کرپشن نے دعوی کیا ہے کہ ’سابق وزیراعلٰی عثمان بزدار کی حکومت کے سابق مشیر زراعت عبدالحئی دستی کی رہائش گاہ سے 15 کروڑ روپے سے زائد غیر قانونی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ ’مظفرگڑھ میں مارے گئے چھاپے کے دوران ٹھیکوں کے کمیشن اور عدم اعتماد کے دوران وصول شدہ سیاسی رشوت کی خطیر رقم برآمد کی گئی ہے۔‘

سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق ’ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کو کیس پر مامور کیا گیا تھا جنہوں نے مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر عبدالحئی دستی کے گھر کی تلاشی لی تو بھاری مقدار میں ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔‘

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ’15 کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار روپے کی خطیر رقم کو دو تجوریوں میں چھپایا گیا تھا۔‘

سہیل ظفر کے مطابق’یہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں حاصل کی گئے کمیشن اور عدم اعتماد کے دوران دی گئی سیاسی رشوت کی ہے اور اسے گننے میں کئی گھنٹے لگے۔‘