Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پیداوار میں کمی، تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں غیر متوقع کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو 100 ڈالر فی بی...

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں غیر متوقع کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر لے جائے گی۔


خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اوپیک اور روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں مزید کمی کے فیصلے کے بعد پیر کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 4 بیرل فی ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اوپیک پلس نے اعلان کیا تھا کہ مئی سے تنظیم خام تیل کی پیدوار میں روزنہ 16 لاکھ بیرل سے زیادہ کمی کرے گی۔

تازہ ترین اعلان کے بعد گذشتہ سال نومبر سے اب تک اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کل کمی 36 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

امید تھی کہ اوپیک پلس تیل کی پیدوار کو رواں سال برقرار موجودہ سطح پر رکھے گا جس میں پہلے ہی نومبر 2022 میں 20 لاکھ بیرل کی کمی کی گئی تھی۔

رائسٹیڈ انرجی کا کہنا ہے کہ تیل کی پیدوار میں تازہ کمی عالمی مارکیٹ میں طلب کو بڑھا دے گی اور تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر لے جائے گی۔

رائسٹیڈ انرجی کا مزید کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر برینٹ کروڈ کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تک چلی جائے گی۔

یو بی ایس کا بھی کہنا ہے کہ جون تک تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی جب کہ گولڈمین نے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اپنے دسمبر کی پیش گوئی میں پانچ ڈالر کا اضافہ کرکے 95 ڈالر فی بیرل کر دیا۔