Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پنجاب میں الیکشن 14 مئی کو منعقد کرائے جائیں: سپریم کورٹ

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں الیکشن کرانے کی نئی تاریخ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 14 مئی کو انتخابات کرانے کے لیے...

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں الیکشن کرانے کی نئی تاریخ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 14 مئی کو انتخابات کرانے کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سُنایا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابی شیڈول منسوخ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آٸینی قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق آئین وقانون الیکشن کمیشن کوتاریخ میں توسیع کی اجازت نہیں دیتے۔

عدالت نے خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ لینے کے لیے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کے لیے کہا ہے۔